ہفتہ, جولائی 18, 2026
اشتہار

وزیراعظم کی جانب سے 10 ارب ہرجانے کا کیس ! بانی پی ٹی آئی کے حق میں فیصلہ آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے 10 ارب ہرجانے کا کیس میں بانی پی ٹی آئی کی نظرثانی اپیل منظور کرتے ہوئے ان کا حقِ دفاع بحال کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے دائر کردہ 10 ارب روپے کے ہرجانے کے کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی کے لیے بڑی قانونی فتح سامنے آئی۔

سپریم کورٹ آف پاکستان نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی نظرثانی اپیل منظور کرتے ہوئے ان کا حقِ دفاع بحال کر دیا ہے۔

سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے دو ایک کی اکثریت سے یہ اہم فیصلہ سنایا، بینچ کی سربراہ جسٹس عائشہ ملک نے عدالت میں مختصر فیصلہ پڑھ کر سنایا، جس کے تحت عمران خان کا حقِ دفاع ختم کرنے کا ٹرائل کورٹ اور ہائی کورٹ کا سابقہ فیصلہ مکمل طور پر کالعدم قرار دے دیا گیا ہے۔

سپریم کورٹ نے عمران خان کے حقِ دفاع کا معاملہ اب باقاعدہ طور پر دوبارہ ٹرائل کورٹ کو واپس بھجوا دیا ہے، جہاں انہیں اپنے دفاع میں قانونی کارروائی آگے بڑھانے کی اجازت ہوگی۔

واضح رہے کہ جسٹس عائشہ ملک کی سربراہی میں قائم 3 رکنی بینچ نے اس حساس کیس پر سماعت مکمل کرنے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

اہم ترین

راجہ محسن اعجاز
راجہ محسن اعجاز
راجہ محسن اعجاز اسلام آباد سے خارجہ اور سفارتی امور کی کوریج کرنے والے اے آر وائی نیوز کے خصوصی نمائندے ہیں

مزید خبریں