بدھ, نومبر 6, 2024
اشتہار

عمران خان کی الیکشن ریفارمز پر درخواست اعتراضات کے ساتھ واپس

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سپریم کورٹ نے تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے الیکشن ریفارمز ایکٹ 2017 کے خلاف دائر درخواست اعتراض لگا کر واپس کردی۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی الیکشن ریفارمز پر درخواست اعتراضات کے ساتھ واپس کردی گئی، سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس کی جانب سے تحریک انصاف کے ریفارمز ایکٹ کی درخواست پر اعتراض میں کہا گیا ہے پی ٹی آئی چیئرمین نے الیکشن ریفارمز ایکٹ کے خلاف متعلقہ فورم سے رجوع نہیں کیا اور متعلقہ فورم سے رجوع نہ کرنے کی وجوہات سے بھی آگاہ نہیں کیا۔

عمران خان کی درخواست پر ایک اعتراض یہ بھی سامنے آیا کہ درخواست کے ساتھ لگایا جانے والا سرٹیفکیٹ بھی قواعد کے مطابق نہیں۔

- Advertisement -

تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان نے حال ہی میں پارلیمان سے منظور ہونے والے الیکشن ریفارمز ایکٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا، جس کے تحت عدالت سے نااہل شخص کو کسی سیاسی جماعت کا عہدہ رکھنے کی اجازت دیدی گئی تھی۔


مزید پڑھیں : عمران خان نےالیکشن ریفارمزایکٹ 2017چیلنج کردیا


درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ پانامافیصلے کے نتیجے میں نوازشریف کونااہل کیاگیا پاناماکیس کے نتیجےمیں نوازشریف کوپارٹی عہدے سے ہٹنا پڑا، الیکشن ایکٹ2017میں کی گئیں ترامیم آئین سےمتصادم ہیں، بطوررکن اسمبلی سےنااہل ہونےوالاشخص پارٹی عہدہ نہیں رکھ سکتا۔

عمران خان کی جانب سے درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ یفارمزایکٹ کی شقوں9، 10 اور203 کوکالعدم قرار دیا جائے۔

یاد رہے کہ نااہل نواز شریف کو مسلم لیگ ن کی صدارت کا اہل بنانے کے لیے انتخابی اصلاحات ایکٹ 2017 سینیٹ کے بعد قومی اسمبلی میں بھی منظور کرایا گیا تھا۔


مزید پڑھیں : نواز شریف کو پارٹی سربراہ بنانے کی راہ میں‌ حائل آخری رکاوٹ بھی دور


بل کی شق 203 میں کہا گیا ہے کہ ہر پاکستانی شہری کسی بھی سیاسی جماعت کی رکنیت اور عہدہ حاصل کرسکتا ہے۔

واضح رہے کہ حکومت نے 22 ستمبر کو الیکشنز ایکٹ میں ترمیم کا بل پیش کیا تھا، انتخابی اصلاحاتی بل میں کسی بھی نا اہل شخص کے سیاسی جماعت کے بھی عہدیدار نہ بننے کے حوالے سے کوئی شق موجود نہیں تھی اسی لیے پیپلز پارٹی کے اعتزاز احسن نے یہ ترمیم پیش کی۔ بل کی شق 203 میں کہا گیا ہے کہ ہر پاکستانی شہری کسی بھی سیاسی جماعت کی رکنیت اور عہدہ حاصل کرسکتا ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں