site
stats
پاکستان

ایان علی کانام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق فیصلہ کالعدم

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے ماڈل ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کو معطل کر کے انہیں سات دن میں جواب داخل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

سپریم کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں ڈالرگرل ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کاسندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کردیا، کرنسی اسمگلنگ کیس کی ملزمہ ماڈل ایان علی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا۔

سپریم کورٹ میں کسٹم حکام کی جانب سے درخواست دائر کی گئی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ عدالت میں ماڈل ایان علی کی کرنسی اسمگلنگ کیس میں سماعت جاری ہے۔

ای سی ایل سے نام نکالے جانے پر ماڈل ایان علی بیرون ملک روانہ ہو سکتی ہیں جس کے باعث کیس کی سماعت اثر انداز ہو گی۔

سپریم کورٹ نے سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے ایک ہفتے میں ایان علی سے جواب طلب کرلیا۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top