ہفتہ, دسمبر 7, 2024
اشتہار

چیف جسٹس ثاقب نثار کا سوشل میڈیا پر کوئی اکاؤنٹ نہیں ہے،ترجمان سپریم کورٹ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : ترجمان سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس ثاقب نثار  کا سوشل میڈیا پر کوئی اکاؤنٹ نہیں ہے، چیف جسٹس کے جعلی اکاؤنٹ بنانے والوں کےخلاف کارروائی اور ایسےاکاؤنٹ بلاک کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کا سوشل میڈیا پر کوئی اکاؤنٹ نہیں ،ان کے نام پر ٹوئٹر اکاؤنٹ جعلی ا ہے، ایف آئی اےاورپی ٹی اے کو ایسے اکاؤنٹ بلاک کرنے کی ہدایات کردی گئیں ہیں جبکہ چیف جسٹس کے جعلی اکاؤنٹ بنانے والوں کے خلاف کارروائی کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

- Advertisement -

یاد رہے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کی ہدایت پر سوشل میڈیا پر پھیلنے والی جعلی و منفی خبروں کو روکنے کے لیے ’فیک نیوز بسٹر‘ نامی ٹویٹر ہینڈل بنایا گیا تھا۔

وفاقی وزیر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس ٹویٹر اکاؤنٹ کو سوشل میڈیا پر جھوٹے پروپیگنڈوں کا بروقت آفیشل جواب دینے کے لیے بنایا گیا ہے, تاکہ ایسا کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوسکے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں