The news is by your side.

Advertisement

’امریکا کو بھی حقیقی تبدیلی کی ضرورت ہے‘ : ہالی ووڈ اسٹار نے بڑا اشارہ دے دیا

نیویارک: امریکی اداکارہ اور معروف ہالی ووڈ اسٹار اسکارلٹ جوہانسن نے سیاسی میدان میں قدم رکھنے کا اشارہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے معاشرے کو درست تبدیلی کی ضرورت ہے۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہالی ووڈ ادکارہ کا کہنا تھا کہ ڈیموکریٹس کی حکومت نے مجھ سمیت ملک کے تمام شہریوں کو مایوس کیا اور اُن کی وجہ سے عوام کے مسائل حل ہونے کے بجائے مزید بڑ گئے۔

اسکارلٹ کا کہنا تھا کہ ’ہمارے سیاستدان انتخابی مہم میں صرف شعلہ بیانی سے کام لیتے ہیں، درحقیقت امریکا اور عوام کو حقیقی معنوں میں فوری تبدیلی کی ضرورت ہے‘۔

مزید پڑھیں: معروف ریسلر کین نے سیاسی میدان میں قدم رکھ دیا، میئر کا انتخاب لڑیں گے

اُن کا کہنا تھا کہ یہ وقت ہے کہ علاقائی اور معاشرتی سطح پر حقیقی معنوں میں تبدیلیاں لائی جائیں، یہ کام سیاستدان اچھے طریقے سے کرسکتے ہیں مگر وہ شاید جان بوجھ کر دھیان نہیں دیتے کیونکہ اُن کے نزدیک دیگر چیزوں کی اہمیت زیاد ہے۔

ڈیموکریٹس کے بارے میں پیش گوئی کرتے ہوئے اسکارلٹ کا کہنا تھا کہ ’وہ اب ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے‘۔ اداکارہ نے یہ بھی انکشاف کیا کہ انہوں نے ابھی تک کسی بھی انتخابی عمل میں حصہ لیا اور نہ ہی کسی جماعت کو ووٹ ڈالا۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسکارلٹ نے 2016 کے انتخابات میں ڈیموکریٹس کی امیدوار ہیلری کلنٹن کی حمایت کا اعلان کیا تھا مگر وہ پولنگ کے روز کہیں نظر نہیں آئیں تھیں۔

واضح رہے کہ امریکا میں اس سے پہلے بھی شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات سیاسی میدان میں اپنی قسمت آزما چکی ہیں تاہم اسکارلٹ کی خاص بات یہ ہے کہ انہوں نے خود کو صدارتی نہیں بلکہ علاقائی اور مقامی سیاست میں آنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں