اوڈیشہ: بھارت میں اوڈیشہ کے کٹک میں ایس سی بی میڈیکل کالج میں بھیانک آگ بھڑک اُٹھی، جس کے نتیجے میں 10 مریض اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کٹک میں ایس سی بی میڈیکل کالج اور اسپتال کے ایمرجنسی ڈپارٹمنٹ کے اندر واقع ٹراما کیئر آئی سی یو میں رات دیر گئے آگ لگ گئی۔ واقعے میں 10 مریض ہلاک ہوگئے۔
رپورٹس کے مطابق آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی اسپتال کا فائر یونٹ جائے وقوع پر پہنچ گیا اور فوری طور پر آگ پر قابو پانے کی کوششیں شروع کر دیں۔ بعد ازاں آگ بجھانے میں مدد کے لیے تین فائر ٹینڈرز بھی تعینات کیے گئے۔
احتیاطی تدابیر کے طور پر آئی سی یو میں داخل مریضوں کو فوری طور پر باہر نکال لیا گیا۔ 10 سے زیادہ شدید طور پر بیمار مریضوں کو نیو میڈیسن آئی سی یو میں منتقل کیا گیا تاکہ ان کی حفاظت اور مسلسل طبی دیکھ بھال کو یقینی بنایا جا سکے۔
حکام نے اس سانحے میں جان گنوانے والوں کے لواحقین کے لیے 25 لاکھ روپے معاوضہ دینے کا اعلان کیا۔ ساتھ ہی اعلیٰ سطح کی انکوائی کا حکم بھی دیا گیا۔
سی سی ٹی وی نے راز کھول دیا، مریض کے زیورات ڈاکٹر بن کر آنے والی خاتون نے چرائے
حکام کا کہنا ہے کہ مریضوں کو بحفاظت باہر نکالتے ہوئے اسپتال کے عملے کے 11 ارکان جھلس کر زخمی ہوئے۔ مرنے والوں کے اہل خانہ کو 25 لاکھ روپے کا ایکس گریشیا فراہم کیا جائے گا۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


