سڈنی: ٹیسٹ کرکٹ میں 6 ہزار سے زائد رنز بنانے والے آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ کیریئر کے آخری ٹیسٹ کو یادگار نہ بنا سکے۔
آخری مرتبہ میدان میں اترنے پر پاکستانی نژاد آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ کو شائقین نے زبردست خراج تحسین پیش کیا۔
سڈنی میں ہونے والے ایشیز سیریز کے آخری ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز خواجہ نے اپنے کیریئر کی ممکنہ طور پر آخری اننگز کھیلی۔
خواجہ جس وقت بیٹنگ کے لئے میدان کی جانب بڑھے تو شائقین کی جانب سے اپنی نشستوں سے کھڑے ہوکر تالیاں بجاتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا۔
A roaring home town reception as Usman Khawaja walks out at the Sydney Cricket Ground ️#AUSvENG https://t.co/s3J1ihfuR0 pic.twitter.com/rlqrPIl1vw
— ICC (@ICC) January 6, 2026
ٹیسٹ کرکٹ میں 16 سنچریز اور 28 نصف سنچریز کی مدد سے 6 ہزار سے زائد رنز بنانے والے خواجہ کیریئر کے آخری ٹیسٹ کو یادگار نہیں بناسکے اور 17 رنز کی اننگ کھیل کر پویلین لوٹ گئے۔
سڈنی کرکٹ گراؤنڈ ان کی میدان سے رخصتی کے وقت بھی مسلسل تالیوں سے گونجتا رہا۔
جو روٹ نے رکی پونٹنگ کا ٹیسٹ ریکارڈ برابر کردیا
واضح رہے کہ آسٹریلیا کی میچ پر مضبوط گرفت کے باعث چند روز قبل انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے والے خواجہ کی میچ کی دوسری اننگز میں بیٹنگ آنے کے امکانات بہت کم ہیں۔


