اتوار, فروری 8, 2026
اشتہار

ضمنی بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری

اشتہار

حیرت انگیز

الیکشن کمیشن نے سندھ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق خالی بلدیاتی نشستوں پر ضمنی انتخاب 24 ستمبر کو ہو گا۔

سندھ کے 20 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات ہوں گے۔ سندھ میں وارڈ ، ٹاون ، یونین کونسل ، یونین کمیٹی ، ڈسٹرکٹ کونسل کی مختلف نشستوں پر انتخاب ہوگا۔

سندھ کے 20 اضلاع میں بلدیات کی 52 مختلف کیٹگریری کے لئے انتخابات ہو گا۔ 21 سے 23 اگست تک کاغذات نامزدگی جمع کرائے جاسکتے ہیں۔

26 سے 28 اگست تک کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال ہوگی جب کہ8 ستمبر تک امیدوار اپنے کاغزات نامزدگی واپس لے سکتے ہیں۔

+ posts

اہم ترین

مزید خبریں