پیر, مئی 18, 2026
اشتہار

سندھ میں 45 مختلف خالی نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سندھ کے 16 اضلاع کی 45 مختلف خالی نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا، 17 مئی 2026 کو 45 خالی نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لیئے پولنگ ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سندھ کے 16 اضلاع کی 45 مختلف خالی نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا۔

ضمنی بلدیاتی انتخابات میں حیدرآباد، سکھر، ٹنڈوالہیار، جامشورو، مٹیاری، دادو، نوشہروفیروز اور سانگھڑ شامل ہیں جبکہ گھوٹکی، خیرپور، ٹھٹھہ، بدین، سجاول، جیکب آباد، کشمور اور شکارپور میں بھی ضمنی انتخابات ہوں گے۔

شیڈول کے تحت 2 اپریل 2026 کو ریٹرننگ افسران پبلک نوٹس جاری کریں گے، 6 سے 8 اپریل تک کاغذات نامزدگی وصول و جمع کروائے جائیں گے جبکہ 16 اپریل کو امیدواروں کی ابتدائی فہرست جاری کی جائے گی۔

13 سے 15 اپریل تک کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی جائے گی اور 30 اپریل تک کاغذات نامزدگی واپس لئے جاسکیں گے۔

4 مئی 2026 کو امیدواروں کی حتمی فہرست شایع کی جائے گی اور انہیں انتخابی نشانات الاٹ کیے جائیں گے اور 17 مئی 2026 کو 45 خالی نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لیئے پولنگ ہوگی۔

ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لیئے پولنگ صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گی۔

+ posts

انور خان اے آر وائی نیوز کراچی کے لیے صحت، تعلیم اور شہری مسائل پر مبنی خبریں دیتے ہیں

اہم ترین

انور خان
انور خان
انور خان اے آر وائی نیوز کراچی کے لیے صحت، تعلیم اور شہری مسائل پر مبنی خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں