تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کیلیے الیکشن شیڈول جاری

لاہور ہائی کورٹ کے حکم کے بعد وزارت اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے لیے الیکشن کا شیڈول اور ضابطہ اخلاق جاری کر دیا گیا ہے۔

پنجاب اسمبلی سیکریٹریٹ کی جانب سے جاری کردہ شیڈول میں بتایا گیا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ کے حکم کے مطابق شیڈول جاری کیا، اجلاس کل یکم جولائی شام 4 بجے شروع ہوگا جس میں وزیر اعلیٰ کا انتخاب کیا جائے گا۔

انتخاب کے لیے ضابطہ اخلاق جاری بھی کیا گیا ہے جس کے مطابق پنجاب اسمبلی میں اسٹاف اور ارکان کے مہمانوں پر پابندی ہوگی، پنجاب اسمبلی کی گیلریز میں کوئی مہمان نہیں آ سکے گا۔

خیال رہے کہ عدالت نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے لیے 25 منحرف ارکان کے ووٹ نکال کر دوبارہ گنتی کرانے کا حکم دیا ہے۔

لاہور ہائی کورٹ نے حکم دیا ہے کہ گورنر پنجاب یکم جولائی کو پنجاب اسمبلی کا اجلاس طلب کریں، اجلاس میں وزارت اعلیٰ کے لیے دوبارہ ووٹنگ کرائی جائے۔

عدالت کا کہنا تھا کہ موجودہ وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے جو بھی اقدامات اٹھائے ہیں وہ کالعدم نہیں ہوں گے۔

عدالتی فیصلے کے مطابق نئے الیکشن کا حکم نہیں دیا جا سکتا، دوبارہ الیکشن کا حکم سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف ہوگا، ہم پریزائڈنگ افسر کے نوٹی فکیشن کو کالعدم کرنے کا بھی نہیں کہہ سکتے، عدالت پریزائڈنگ افسر کا کردار ادا نہیں کر سکتی۔

Comments

- Advertisement -