The news is by your side.

Advertisement

وزیراعظم کے دورہ کراچی اور سکھر کا شیڈول جاری

وزیراعظم عمران خان 16 اپریل کو سکھر اورکراچی کا ایک روزہ دورہ کریں گے۔

تفصیلات کے مطاب وزیراعظم عمران خان اسلام آباد سے سکھر پہنچیں گے،گورنرسندھ اور سردار ‏علی گوہر مہر ودیگر رہنما ایئرپورٹ پر استقبال کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان سکھر میں کامیاب نوجوان پروگرام کا افتتاح کریں گے اور پارٹی رہنماؤں سے ‏ملاقات کریں گے۔ وزیراعظم سکھرمیں جی ڈی اےرہنماؤں سےبھی ملاقات کریں گے۔

وزیراعظم 16 اپریل کی دوپہر کراچی کےلیے روانہ ہوں گے جہاں وہ شوکت خانم فنڈ ریزنگ ‏افطارڈنر میں شرکت کریں گے۔

وزیراعظم گورنرہاؤس میں مختصرقیام کےبعداسلام آبادروانہ ہوں ‏گے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں