The news is by your side.

Advertisement

ورلڈ کپ 2019: پاک بھارت ٹاکرا 16 جون کو ہوگا

کرکٹ کے سب سے بڑے عالمی میلے ورلڈ کپ 2019 کا شیڈول منظر عام پر آگیا، پاکستان اور بھارت کے مابین بڑا ٹاکرا 16 جون کو مانچسٹر میں ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق کرکٹ کے عالمی میلے کی تفصیلات سامنے آگئیں، دس ٹیموں پر مشتمل اس ٹورنامینٹ میں‌ مجموعی طور پر 48 میچز کھیلے جائیں‌ گے، 1992 ورلڈ کپ کے فارمیٹ کے مطابق ہر ٹیم دیگر نو ٹیموں‌ سے ٹکرائے گی.

گروپ اسٹیج کا سب سے بڑا میچ 16 جون کو پاکستان اور بھارت کے مابین کھیلا جائے گا. یاد رہے کہ پاکستان نے 2017 میں جون ہی کے مہینے میں‌ انگلینڈ کی سرزمین پر بھارت کو شکست دے کر چیمپئنز ٹرافی اپنے نام کی تھی.

میگا ایونٹ کا ابتدائی شیڈول ترتیب دے دیا گیا ہے، یہ ٹورنامنٹ 1992 ورلڈ کپ کے راؤنڈ رابن فارمیٹ پر کھیلا جائے گا. لیگ مرحلے کے بعد چار ٹیمیں ناک آؤٹ مرحلے کے لئے کوالیفائی کریں گی۔

ورلڈ کپ کا افتتاحی میچ 30 مئی کو انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان اوول میں ہوگا، دفاعی چیمپئن آسٹریلیا دو جون کو افغانستان سے ٹکرائے گی، فائنل 14جولائی کو لارڈز میں ہوگا۔

یاد رہے کہ اس وقت پاکستانی ٹیم انگلینڈ میں ہے، جہاں وہ دو پریکٹس میچز کھیل کر آئر لینڈ جائے گئی اور آئرلینڈ سے ٹیسٹ میچ کھیلے گئی۔ اس مقابلے کے بعد پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کھیلی جائے گی۔


قومی کرکٹ ٹیم لندن پہنچ گئی، پریکٹس میچ28اپریل کو کھیلا جائے گا


پاک بھارت کرکٹ، گیند بھارتی بورڈ کے کورٹ میں ہے، نجم سیٹھی


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں