ہفتہ, جون 13, 2026
اشتہار

علمائے کرام نے شہریوں، مزدوروں، مسافروں اور سیکیورٹی اہلکاروں کے قتل کو حرام قرار دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ : علمائے کرام نے شہریوں، مزدوروں،مسافروں یا سیکیورٹی اہلکاروں کے قتل کو حرام قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں جاری تشدد اور بےگناہ شہریوں کے قتل پر علمائے کرام نے گہرے رنج و افسوس کا اظہار کیا ہے اور ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کیا ہے۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اسلام میں انسانی جان کی حرمت مسلمہ ہے، شہریوں، مزدوروں، مسافروں یا سکیورٹی اہلکاروں کا قتل حرام ہے اور یہ فساد فی الارض کے زمرے میں آتا ہے۔

علما نے واضح کیا کہ دہشت گردی، مسلح بغاوت اور عوامی تنصیبات کو نقصان پہنچانا اسلام میں ہرگز جائز نہیں، اور کوئی فرد یا گروہ دین کے نام پر جہاد کے اعلان کا حق نہیں رکھتا۔

علمائے کرام نے بلوچستان کے عوام کو انصاف، ترقی اور باوقار زندگی سے متعلق حقیقی مسائل کے حل کے لیے قانونی اور پرامن طریقہ اختیار کرنے کی تاکید کی۔

انہوں نے نوجوانوں سے بھی اپیل کی کہ وہ عسکریت پسندی کو مسترد کریں اور مثبت جدوجہد کا راستہ اپنائیں۔

اعلامیہ میں ریاست سے بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ عوامی مسائل کو انصاف، انسانی وقار اور مکالمے کے ذریعے حل کیا جائے تاکہ صوبے میں امن و امان قائم رہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں