پیر, ستمبر 7, 2026
اشتہار

6 کروڑ روپے سے زائد کی اسکالرشپس ! طلبا کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : 500 طلباء کو 6 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی اسکالرشپس دینے کا اعلان کردیا گیا، اسکالرشپ پروگرام سے سندھ اور پختونخوا کے طلبا بھی مستفید ہو رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات گلگت بلتستان کے طلباء و طالبات کے لیے پنجاب حکومت کی جانب سے اسکالرشپس کا تحفہ لے کر اسکردو پہنچ گئے۔

وزیر تعلیم پنجاب کل ایک تقریب کے دوران گلگت بلتستان کے 7 تعلیمی اداروں سے تعلق رکھنے والے تقریباً 500 طلباء میں 6 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی اسکالرشپس تقسیم کریں گے۔

رانا سکندر حیات نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت تعلیم میں کسی بھی قسم کی تفریق پر یقین نہیں رکھتی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف تمام صوبوں کے نوجوانوں کو ایک جیسے تعلیمی مواقع فراہم کرنے کی قائل ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب "ہونہار اسکالرشپ اسکیم” میں تمام صوبوں کے طلباء کے لیے کوٹہ مقرر کیا گیا ہے، جس سے اس وقت سندھ اور خیبر پختونخوا کے طلباء بھی مستفید ہو رہے ہیں۔

صوبائی وزیر تعلیم نے اعلان کیا کہ وہ چند دنوں میں آزاد کشمیر کے طلباء کے لیے بھی اسکالرشپس کا تحفہ لے کر جائیں گے اور وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے آزاد کشمیر کے نوجوانوں سے کیا گیا ہر وعدہ پورا کیا جائے گا۔

اہم ترین

حسن حفیظ
حسن حفیظ
حسن حفیظ ایک نوجوان صحافی ہیں اور اے آر وائی نیوز لاہور کے لئے صحت، تعلیم اور ایوی ایشن سے متعلق خبریں رپورٹ کرتے ہیں

مزید خبریں