تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

اسکول کی بندش، بے رحم اہل خانہ نے بچے کیلئے گھر کو قید خانہ بنا دیا

واشنگٹن: امریکا میں لاک ڈاؤن کے باعث اسکول کی بندش کے بعد سفاک اہل خانہ نے بچے کو لکڑی کے عارضی گھر(اسٹور) میں دو ہفتے تک بند رکھا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلاس میں پیش آیا جہاں دادا اور دادی نے بے رحمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے پوتے کو دو ہفتے تک اسٹور(shed) میں بند رکھا اس دوران بچے کا ہاتھ باندھ کر اسے سخت اذیت بھی پہنچائی جاتی رہی۔

رپورٹ کے مطابق قید کے دوران بچے کو نہلانے کے لیے پائپ کے ذریعے پانی ڈالا جاتا تھا۔ پولیس نے کارروائی کرکے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا اور چائیلڈ رائٹس کی خلاف ورزی پر مقدمے کا بھی آغاز کردیا گیا ہے۔

دادی نے اپنے ایک بیان میں صفائی پیش کرتے ہوئے کہا کہ بچہ شرارتی ہے اسی لیے یہ سلوک کیا گیا۔ متعلقہ ادارے نے گھر میں موجود مزید دو بچوں کو بھی اپنی حفاظت میں لے لیا ہے۔

متاثرہ بچے کا کہنا تھا کہ اسے اسٹور سے نکل کر گھر میں داخل ہونے کی بالکل اجازت نہیں تھی، گھر سے باہر جاتے ہوئے دادا اور دادی خصوصی طور پر مجھے بند کرکے دروازہ لاک کردیا کرتے تھے۔

خیال رہے کہ یورپی ممالک سمیت امریکا میں بھی جانوروں اور فالتو اشیاء کو محفوظ رکھنے کے لیے گھر سے الگ تھلگ اس طرح کے اسٹور (shed) بنانے کا رواج ہے۔

Comments

- Advertisement -