بدھ, اگست 12, 2026
اشتہار

اسکول کو ٹائم بم سے اڑانے کی فون کال موصول

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کی ریاست مہاراشٹر کے شہر ممبئی میں ایک اسکول کو ٹائم بم سے اڑانے کی فون کال موصول ہوئی جس کے بعد خوف و ہراس پھیل گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نامعلوم شخص نے صبح 4 بج کر 30 منٹ پر اسکول کے لینڈ لائن نمبر پر فون کر کے دھمکی دی۔ نامعلوم شخص نے کہا: ’میں نے اسکول میں ٹائم بم رکھا ہے‘، یہ کہتے ہی اس نے فون کاٹ دیا۔

فون کال کے بعد اسکول انتظامیہ میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ دھمکی آمیز کال کے بارے میں پولیس کو اطلاع دی گئی۔ پولیس نے نامعلوم شخص کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کی۔

پولیس نے دعویٰ کیا کہ فون کال کرنے والے شخص کا پتا لگا لیا اور جلد ہی اسے گرفتار کرلیا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں