اتوار, جون 7, 2026
اشتہار

اسکولوں کی چھٹیوں میں اضافہ؟ بڑی خبر آ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور (25 مارچ 2026): وزیراعظم کفایت شعاری مہم کے تحت اسکولوں کی تعطیلات میں اضافے سے متعلق وزیر تعلیم پنجاب کا اہم بیان سامنے آیا ہے۔

ایران جنگ اور مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث پیدا ہونے والے توانائی بحران سے نمٹنے کے لیے وزیراعظم شہباز شریف کی کفایت شعاری مہم کے تحت ملک بھر میں اسکولوں میں 16 مارچ سے 31 مارچ تک تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے۔

بعد ازاں اسکولوں کی تعطیلات میں اضافے کی خبریں سامنے آئیں، جس پر وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ اب تک اسکولوں کی چھٹیاں بڑھانے سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔

انہوں نے عوام کو سختی سے تاکید کی کہ وہ سوشل میڈیا پر پھیلنے والی غلط معلومات کا شکار نہ ہوں۔ اسکولوں کی چھٹیوں میں اضافے کی خبریں بے بنیاد ہیں اور حکومت نے اس حوالے سے کسی بھی فیصلے کی اب تک منظوری نہیں دی ہے۔

Gold Rates Today in Pakistan

وزیر تعلیم پنجاب نے والدین سے کہا کہ وہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں پر اس وقت تک یقین نہ کریں جب تک مستند سرکاری چینلز سے اس کی تصدیق نہ ہو۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز یہ خبر بھی سامنے آئی تھی کہ پنجاب حکومت وزیراعظم  کے کفایت شعاری منصوبے کے تحت کئی تجاویز پر غور کر رہی ہے، انمیں ایک اسکولوں کی تعطیلات میں 15 اپریل تک توسیع کی تجویز بھی شامل ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں