جمعہ, فروری 13, 2026
اشتہار

اسکولوں میں نرسری سے آٹھویں کلاس کے اوقات کار تبدیل، وجہ کیا بنی؟

اشتہار

حیرت انگیز

اسکولوں میں نئی ٹائمنگ اپ ڈیٹ کردی گئی، نرسری سے آٹھویں کلاس تک کے اوقات کار تبدیل کردیے گئے جس کی وجہ بھی سامنے آگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست اترپدیش کے شہر گریٹر نوئیڈا اور دادری کے اسکولوں میں طلبا کے لیے ایک بڑی سہولت فراہم کی گئی ہے اور ان کے اوقات کار میں تبدیلی لائی گئی ہے، دہلی- این سی آر ز کے متعدد اسکولوں نے کمیشن فار ایئر کوالٹی مینجمنٹ کے بعد 20 جنوری سے اپنی کلاس کے اوقات کار پر نظر ثانی کی ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ گوتم بدھ نگر کے متعدد اسکولوں بشمول نوئیڈا، گریٹر نوئیڈا، دادری اور دیگر شہروں میں کلاس کی ٹائمنگز اپ ڈیٹ کی گئی ہیں۔

گوتم بدھ نگر کے ضلع مجسٹریٹ نے نوئیڈا کے اسکول کے اوقات کے بارے میں اپ ڈیٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ "ضلع مجسٹریٹ، گوتم بدھ نگر کی طرف سے جاری کردہ ہدایات کی تعمیل میں دھند اور شدید سرد موسم کے پیش نظر اسکول نئی ٹائمنگ پر کھلیں گے”۔

"تمام کونسل/غ یر سرکاری/ سرکاری اسکولوں اور تمام بورڈز (CBSE/ICSE/IB، UP بورڈ اور دیگر) سے منسلک اسکولوں کے اوقات کار صبح 10 سے دوپہر 2 بجے تک کے درمیان ہونگے”۔

نوئیڈا کے اسکولوں کی جانب سے والدین کو دیے گئے پیغام میں کہا گیا ہے کہ "محترم والدین، آپ کو مطلع کیا جاتا ہے کہ اسکول 19 جنوری 2026 سے نرسری سے XII تک کے لیے آف لائن موڈ میں کام کریں گے، اسکول کے اوقات سرکاری ہدایات کے مطابق ہوں گے۔

اسکول کے اوقات کار 19. 01.26 سے اگلے نوٹس تک مندرجہ ذیل ہونگے، نرسری کی کلاسز صبح 11:00 بجے سے دوپہر 2 بجے تک ہونگی۔ اس کے علاوہ III تا XII کلاسز صبح 10 بجے سے دوپہر 3 بجے تک شیڈول ہونگی۔

پیغام میں مزید کہا گیا کہ ہم تمام والدین سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ آف لائن کلاسز میں اپنے بچوں کی باقاعدگی سے حاضری کو یقینی بنائیں۔

اسکولوں میں طلبہ کو دوپہر کا مفت کھانا فراہم کرنے کے حوالے سے اچھی خبر

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں