پیر, جون 8, 2026
اشتہار

خیبرپختونخوا حکومت کا سرکاری اسکولوں کے بچوں کیلئے اہم اقدام

اشتہار

حیرت انگیز

خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری پرائمری اسکولز میں ’’اسکول کھاناپروگرام‘‘ شروع کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا۔

یہ فیصلہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیرصدارت محکمہ تعلیم کے اجلاس میں کیا گیا۔ صوبے کے تمام ڈویژنل ہیڈکوارٹرز کے پرائمری اسکولز میں مفت کھانا فراہم کیا جائے گا۔

ابتدائی طور پر ایبٹ آباد، سوات میں بطور پائلٹ پراجیکٹ پروگرام کا آغاز کیا جائےگا اور بعد میں پروگرام کو صوبے کے دیگر ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں بھی شروع کیا جائے گا۔

پروگرام کے تحت کم و بیش70 ہزار بچوں کو روزانہ معیاری کھانا فراہمی کی تجویز ہے۔ پروگرام پرسالانہ50 کروڑ روپے کا تخمینہ لگایا گیا جو صوبائی حکومت برداشت کرے گی۔ پروگرام کیلئے محکمہ سماجی بہبود، نجی فلاحی تنظیم سےمفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوں گے۔

پروگرام پر پیشرفت کیلئے محکمہ تعلیم اور سماجی بہبود کےحکام پر مشتمل کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کمیٹی اس سلسلے میں تمام جزئیات کوحتمی شکل دےکر منظوری کیلئے کابینہ کو پیش کرے گی۔

علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ یہ پروگرام موجود صوبائی حکومت کا ایک اور اہم فلاحی اقدام ہے پروگرام سے سرکاری اسکولز کے بچوں کو مفت، معیاری کھانا فراہم کیا جائے گا اس اقدام سے سرکاری اسکولوں میں انرولمنٹ کو بڑھانے میں مدد ملے گی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں