بدھ, مئی 20, 2026
اشتہار

ایک اور صوبے کا کل سے تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان ، ہفتہ وار چھٹیوں کا نیا شیڈول جاری

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ: ایک اور صوبے نے کل سے تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کرتے ہوئے ہفتہ وار چھٹیوں کا نیا شیڈول جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم بلوچستان نے صوبے بھر کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کو یکم اپریل سے دوبارہ کھولنے کا اعلان کرتے ہوئے نیا ہفتہ وار شیڈول جاری کر دیا ہے۔

محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ ایندھن کی بچت کے اقدامات کے تحت اسکولوں کی عارضی بندش اب ختم کر دی گئی ہے، یکم اپریل سے تمام تعلیمی ادارے معمول کے مطابق اپنی تدریسی سرگرمیاں اور فزیکل کلاسز شروع کریں گے۔

حکومتی پالیسی کے تحت محکمہ تعلیم نے صوبے بھر کے اداروں کے لیے 5 روزہ ہفتہ وار شیڈول اپنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں وضاحت کی گئی ہے کہ اب تمام تعلیمی اداروں میں ہفتہ اور اتوار کو چھٹی ہوگی، جبکہ پیر سے جمعہ تک تدریسی عمل جاری رہے گا۔

محکمہ تعلیم نے تمام ضلعی تعلیمی افسران اور اسکول انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ یکم اپریل سے طلبہ اور اساتذہ کی حاضری کو یقینی بنائیں اور نئے شیڈول پر سختی سے عمل درآمد کریں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں