جمعرات, مارچ 27, 2025
اشتہار

امریکہ میں بھی اسکول کھولنے کے معاملے پر اختلافات بدستور برقرار

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکا میں اسکول کھولنے کے معاملے پر وائٹ ہاؤس اور صحت کے اداروں میں اختلافات بدستور برقرار ہیں، وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں کو وبا پر توجہ مرکوز رکھنے دی جائے۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر امریکہ میں اسکول کھولنے کے معاملہ پر ٹرمپ انتظامیہ تنازع کا شکار ہے، اسکولوں کے کھولنے پر وائٹ ہاؤس اور صحت کے اداروں میں شدید اختلافات تاحال برقرار ہیں۔

وائٹ ہاؤس نے ڈائریکٹر سی ڈی سی کو کانگریس کی سماعت میں پیشی سے روک دیا، ڈاکٹر رابرٹ فیلڈ کو لیبر و ایجوکیشن ہاؤس کمیٹی نے طلب کیا تھا، اجلاس اسکول دوبارہ کھولنے کے حوالے سے طلب کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول کو گائیڈ لائنز بدلنے کاحکم جاری کیا تھا، سی ڈی سی کی جانب سے گائیڈ لائنز بدلنے کا حکم نامہ مسترد کردیا گیا تھا۔

امریکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ نے ٹوئٹ کیا تھا کہ اسکول کھولنے کے لئے بنائی جانے والی گائیڈ لائنز بہت سخت اور مہنگی ہیں۔

اس حوالے سے وائٹ ہاؤس کا موقف ہے کہ ڈاکٹر ریڈ فیلڈ تین ماہ میں 4مرتبہ کمیٹی کے سامنے پیش ہوچکے ہیں، ڈاکٹروں کو وبا پر توجہ مرکوز رکھنے دیں۔

ترجمان کمیٹی کا کہنا ہے کہ اسکول کھولنے کیلئے سی ڈی سی کا موقف سننا انتہائی ضروری ہے، کمیٹی کے سامنے سی ڈی سی کا کوئی بھی اہلکار پیش ہوسکتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں