صفدرآباد: اسپیشل ایجوکیشن اسکول کی طالبہ کو اسٹاف کے 4 ارکان نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔
صفدرآباد میں ایک اسپیشل ایجوکیشن اسکول کی 25 سالہ طالبہ کے ساتھ اسٹاف کے چار ارکان کی جانب سے زیادتی کا افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے۔ طالبہ نے پولیس کو بتایا کہ اسٹاف کے ارکان نے میوزک روم میں اس کے ساتھ زیادتی کی۔
طالبہ کے بھائی علی رضا کی درخواست پر مقامی پولیس نے اسکول اسٹاف کے چار ارکان: عاطف حسین، سرفراز احمد، کرس شوکت اور شبیرا احمد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔
طالبہ کے مطابق اسکول ٹیچر شازیہ نے فون کرکے بہن کو واقعے سے آگاہ کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ 25 سالہ طالبہ کی میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد مزید قانونی کارروائی کی جائے گی۔
پولیس نے یقین دہانی کرائی ہے کہ تمام ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


