ہفتہ, فروری 8, 2025
اشتہار

لاہور: سبق یاد نہ کرنے پر استانی نے چھ سالہ بچے کے کان کی ہڈی توڑ دی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : ٹیچر نے سبق یا د نہ کرنے پر چھ سالہ طالب علم پر تشدد کرکے اس کے کان کی ہڈی توڑ ڈالی، بچے کے والدین نے اعلی حکام سے انصاف کی اپیل کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں اساتذہ کی جانب سے بچوں پر بیہمانہ تشدد کا سلسلہ نہ رک سکا، لاہور کے علاقے ہربنسپورہ میں استانی نے لوہے کا سکیل مار کر 6 سالہ بچے کے کان کی ہڈی توڑ دی۔

ہربنسپورہ کے ایک نجی اسکول میں نرسری کلاس کے طالب علم کو استانی کی جانب سے سبق یاد نہ کرنے پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا، زخمی موسیٰ کے چچا کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز کے مطابق بچے کی کان کی ہڈی لوہے کا اسکیل لگنے کی وجہ سے ٹوٹ گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بچے کو  اسپتال لے جایا گیا جہاں اسے پندرہ ٹانکے لگا کر زخم پر پٹی کی گئی ہے، معصوم بچے کی دادی کا کہنا ہے کہ اعلیٰ حکام سے انصاف کی اپیل کرتے ہیں ،ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

یاد رہے کہ صوبائی وزیر تعلیم مراد راس کے واضح احکامات کے باوجود پنجاب کے اسکولوں میں بچوں پر تشدد کے واقعات میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں