تازہ ترین

صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے...

پاکستانیوں نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا، میتھیو ملر

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے...

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

‘ سعودی وفد کا دورہ: پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی’

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے...

ماہ رمضان میں اسکولوں کے اوقات کار کیا ہوں گے؟

ابوظبی : یو اے ای کے محکمہ تعلیم نے ماہ رمضان میں اسکولوں کے اوقات کار سے متعلق ہدایات جاری کردیں، اس دوران غیر نصابی سرگرمیاں معطل کردی جائیں گی۔

ترجمان محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں ماہ رمضان کے دوران دوسری اور تیسری کلاس کے طلبہ کے لیے تعلیم کا دورانیہ چار گھنٹے ہوگا جبکہ پہلی کے طلبہ کی کلاسیں صرف تین گھنٹے تک ہوں گی۔

اس کے علاوہ نرسری کے طلبہ وطالبات کے لیے دو گھنٹے اور پورے ملک میں سرکاری اسکولوں کے لیے بھی تعلیمی سرگرمیوں کا دورانیہ یہی ہوگا۔

امارات کے ذرائع ابلاغ کے مطابق ترجمان محکمہ تعلیم نے اپنے بیان میں طلبہ وطالبات ان کے سرپرستوں اور تعلیمی اداروں کے درمیان یکجہتی پر زور دیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ تعلیمی دورانیے کی پابندی اور ماہ رمضان کے دوران غیر نصابی سرگرمیاں معطل کردی جائیں۔ محکمہ تعلیم نے ماہ رمضان کے دوران اسکولوں کے اوقات کار کا شیڈول بھی جاری کیا ہے۔

علاوہ ازیں ابوظبی میں نجی تعلیمی ادارے اسکولوں کے اوقات کم کرکے پانچ گھنٹے کریں گے۔ ابوظبی کے ایجوکیشن اینڈ نالم ڈیپارٹمنٹ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ رمضان کے دوران اسکولوں کی ٹائمنگ کے حوالے سے سے ہدایت نامہ بھیج دیا گیا ہے۔

محکمہ تعلیم کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اسکول صبح نو بج کر تیس منٹ سے پہلے شروع نہیں ہوسکتے، اسی حساب سے انہیں اوقات کار مقرر کرنا ہوں گے۔

Comments

- Advertisement -