اسلام آباد : وفاقی محکمہ تعلیم نے شدید سردی کے باعث تعلیمی اداروں کے اوقات کار میں تبدیلی کردی، جس کا اطلاق آج سے ہی نافذ العمل ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق شدید سردی کے باعث وفاقی تعلیمی اداروں کے اوقات کار میں تبدیلی کردی گئی۔
وفاقی محکمہ تعلیم نے اوقات کار کی تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس میں کہا ہے کہ سنگل شفٹ چلانے والے ادارے صبح 8:30 سے دن ڈھائی بجے تک کھلے رہیں گے۔
نوٹیفکیشن میں کہا ہے کہ جمعے کے دن ساڑھے 8 سے ساڑھے 12 بجے تک ادارے کھلے رہیں گے۔
ڈبل شفٹ والے تعلیمی اداروں کے اوقات کار میں تبدیلی کا بھی نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، جس کے تحت مارننگ شفٹ صبح 8 سےڈیڑھ بجے تک ہوگی جبکہ جمعے کے روز 8 سے ساڑھے 12 بجے تک مارننگ شفٹ کام کرے گی۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ ایوننگ شفٹ ڈیڑھ سےشام 7بجےتک ہوگی اور جمعے کے دن شفٹ ڈھائی سے لیکرشام 7 بجے تک کام کرے گی۔
طلباوطالبات کو سوئٹرز یا جیکٹ یونیفارم کے علاوہ پہننے کی بھی اجازت ہوگی اور اوقات کار آج سے نافذ العمل ہوں گے۔