پیر, دسمبر 9, 2024
اشتہار

طالب علم نے اسکول کی تیسری منزل سے چھلانگ لگادی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : اسکول کا طالب علم دلبرداشتہ ہوکر تیسری منزل سے کود گیا، والد کا کہنا ہے کہ بیٹے کو پیپر دینے سے منع کیا گیا تھا۔،

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے ٹاؤن شپ کے  ایک نجی اسکول میں مبینہ طور پر نویں جماعت کے طالب علم  عبداللہ کی جانب سے خود کشی کی کوشش کرنے کا دلخراش واقعہ پیش آیا ہے۔

ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ اسکول انتظامیہ نے لڑکے کو مبینہ طور پر پیپر دینے سے منع کیا تھا، جس کے بعد طالب علم عبداللہ نے دل برداشتہ ہوکر اسکول کی تیسری منزل سے چھلانگ لگادی۔

- Advertisement -

عبد اللہ کو شدید زخمی حالت میں فوری طور پر مقامی اسپتال منتقل کیا گیا، ڈاکٹروں کے مطابق طالب علم کی ریڑھ کی ہڈی اور ٹانگ فریکچر ہوئی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طالب علم کے والد نے الزام عائد کیا ہے کہ اسکول ٹیچر نے لڑائی کرنے پر اسے سزا دی تھی اور 3گھنٹے تک آفس میں کھڑا کیے رکھا اور پیپر نہ دینے دیا۔

والد کا الزام ہے کہ اس کے بیٹے نے ان تمام حالات سے دلبرداشتہ ہوکر اسکول کی منزل سے چھلانگ لگائی اور شدید زخمی ہوگیا، ذمہ داران کو قرار واقعی سزا دی جائے۔

دوسری جان اسکول انتظامیہ نے لڑکے کے والد کے مؤقف کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالب علم اپنے والد کی ڈانٹ کھا کر اسکول آیا تھا اور اسی بات سے ٹینشن میں آکر چھلانگ لگائی۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں