تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

آن لائن کلاس کے دوران چوری کی خوفناک واردات کی ویڈیو وائرل

میکسیکو سٹی : زوم کے ذریعے لیکچر لینے والے طالب علموں کے سامنے چور نے طالبہ کو باندھ کر گھر کا صفایا کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ افسوس ناک واقعہ براعظم امریکا کے ملک میکسیکو میں پیش آیا، جہاں طالبعلم زوم ایپ کے ذریعے تدریس میں مصروف تھے کہ انہوں نے دیکھا کہ ایک طالبہ کے ہاتھ پاؤں بندھے ہوئے ہیں اور کوئی شخص اس کے ارد گرد گھوم رہا ہے۔

چور کو جب علم ہوا کہ کمپیوٹر کا کیمرہ آن ہے اور اس کی ساری واردات متعدد طالب علم اور ٹیچر دیکھ رہے ہیں تو اس نے کیمرہ بند کردیا تاکہ بغیر کسی کے دیکھے اپنی واردات کو انجام دے سکے۔

چور نے کیمرہ بند کرنے کے بعد گھر میں صفایا اور کار بھی لے اڑا، زوم ایپ کے ذریعے واردات دیکھنے کے بعد طالب علموں نے 911 پر اطلاع دی جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے جائے وقوعہ پر پہچنی تاہم تب تک چور فرار ہوچکا تھا۔


پولیس نے ویڈیو کی مدد سے چور کی شناخت کرلی ہے اور اب اس کی گرفتاری کےلیے تلاش جاری جبکہ چوری ہونے والی گاڑی بھی برآمد کرلی گئی ہے۔

Comments

- Advertisement -