اتوار, جون 7, 2026
اشتہار

اسکولز ایسوسی ایشن کا تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق اہم مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن نے تعلیمی ادارے 24 مارچ سےکھولنے کا مطالبہ کر دیا۔

ایپسما  کے رہنما ابرار احمد خان نے کہا ہے کہ 31مارچ تک تعطیلات کے فیصلے پر نظرثانی کی جائے، پنجاب میں صرف 124 تدریسی دن اور عالمی اوسط 186 دن ہے۔

انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر جنوبی ایشیا کے دیگر ممالک سری لنکا، بھارت اور بنگلادیش میں اسکول بند نہیں کیے گئے۔

واضح رہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور ہنگامی صورتحال کے پیشِ نظر پنجاب حکومت نے پہلے ہی صوبے بھر کے سرکاری و نجی اسکولوں کو 10 مارچ سے 31 مارچ تک بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

محکمہ تعلیم نے اسکولوں کو یقین دہانی کرائی ہے کہ ان کی تجاویز پر ہمدردی سے غور کیا جائے گا اور تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کے لیے ممکنہ اقدامات کیے جائیں گے۔

پنجاب کے محکمہ تعلیم نے طلبہ کی کارکردگی بہتر بنانے اور تعلیمی سال کے دوران نصاب کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے اسکولوں کی چھٹیوں میں کمی کی تجویز پر غور شروع کر دیا ہے۔

پرائیویٹ اسکولز کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ آئندہ تعلیمی سال کے دوران ہفتہ وار چھٹیوں کو ختم یا کم کیا جائے تاکہ تعلیمی کیلنڈر کو کم از کم 180 دن تک بڑھایا جا سکے۔

پاکستان ایجوکیشن فورم کے سربراہ قاضی نعیم انجم نے تجویز پیش کی ہے کہ موسمِ گرما کی چھٹیاں صرف دو ماہ تک محدود کی جائیں، جبکہ جنوری میں ہونے والی موسمِ سرما کی تعطیلات کو 10 دن تک کر دیا جائے۔

قاضی نعیم انجم نے نشاندہی کی کہ گزشتہ سال غیر اعلانیہ چھٹیوں کی وجہ سے صرف 127 دن تعلیمی سرگرمیاں جاری رہ سکیں، جس سے نصاب کی تکمیل میں شدید مشکلات پیش آئیں۔

انہوں نے نصاب کی مؤثر کوریج کے لیے تعطیلات کے دوران ‘سمر کیمپس’ متعارف کرانے کی بھی سفارش کی ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں