تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

برطانیہ میں اسکولز بند، کرونا وائرس کا خطرہ بڑھ گیا

مانچسٹر: برطانوی چیف میڈیکل آفیسر نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کو عالمی وباء ڈکلیر کیا گیا تو برطانیہ میں اسکولز کو بند اور پبلک ٹرانسپورٹ کو محدود کیا جا سکتا ہے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ برطانیہ میں وائرس پھیلنے کے خطرات بڑھ گئے ہیں جس کے باعث منگل کے روز متعدد اسکولوں کو بند کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ حالات کے مطابق تمام فیصلے لیے جائیں گے جس کا مقصد صرف کرونا کو پھیلنے سے روکنا ہے، شمالی برطانیہ کے متعدد سکولز کے طلباء سیاحتی دورے پر اٹلی گئے تھے اور خدشہ ہے کہ وہ اپنے ساتھ وائرس لائے ہیں۔

دوسری جانب کرونا وائرس کے پیش نظریارکشائر کے علاقے ہڈرز فیلڈ کے اسکول کے بچوں اور اسٹاف کو گھر بھیج دیا گیا جب کہ 23 بچوں اور 3 اسٹاف ممبرز کو 14 روز تک ائسولیشن میں رکھنے کی ہدایات کی گئی ہے۔

بچے اسٹاف کے ہمراہ اٹلی کے سیاحتی دورے پر گئے ہوئے تھے، اٹلی میں اب تک 229 افراد وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں ۔

اسکول انتظامیہ کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقے میں جانے کے بعد وائرس سے متاثر ہونے کے خدشے کے باعث بچوں کو اسٹاف کو گھر بھیجا گیا ہے۔

واضح رہے کہ برطانیہ میں اب تک کرونا وائرس کے 13 کیسز سامنے آ چکے ہیں، دو روز قبل جاپان سے لیور پول واپس آنے والے بحری جہاز کے چار مسافروں میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔

جاپانی حکام کی جانب سے 23 افراد کو بغیر ٹیسٹ کے جہاز پر جانے دیا گیا تھا جس کے بعد برطانوی طبی ماہرین نے کرونا وائرس کے مذید کیسز سامنے آنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

Comments

- Advertisement -
زاہد نور
زاہد نور
زاہد نور اے آر وائے نیوز کے ساتھ مانچسٹر سے بطور نمائندہ خصوصی منسلک ہیں