کراچی: سردی کی جما دینے والی لہر کے بعد پرائیویٹ اسکولز نے 31 جنوری تک اسکول صبح 9 بجے کھولنے کی سفارش کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ میں سردی کی لہر برقرار ہے جس کے پیش نظر چیئرمین آل سندھ پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کی جانب سے مطالبہ سامنے آیا ہے اسکول 9 بجے کھولے جائیں، چیئرمین نے کہا کہ سندھ کے دوردراز اضلاع میں موسم کی شدت معمولاتِ زندگی زیادہ متاثر کرتی ہے۔
پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کے چیئرمین نے 31 جنوری تک اسکول صبح 9 بجے تک کھولنے کی سفارش کرتے ہوئے کہا کہ پرائیویٹ اسکولز اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس فوری بلاکر نیا تعلیمی کیلنڈر طے کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: اسکول اور کالجز کی سیکیورٹی فول پروف بنانے کیلئے بڑا اقدام
چیئرمین آل سندھ پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا کہ وزیرتعلیم سندھ سردی کے باعث 31 جنوری تک اسکولز کھلنے کا وقت صبح 9 بجے برقراررکھیں۔
حیدرعلی نے مزید کہا کہ یونیفارم ایگزامینیشن سلیبس اور پیپرز کی اسپیسی فکیشن جلد جاری کی جائیں، تعلیمی سال کے اختتام اور امتحانات میں کم وقت باقی ہے فوری فیصلوں کی ضرورت ہے۔
چیئرمین پرائیویٹ اسکولز کی جانب سے نئے داخلے، امتحانی شیڈول اور تعطیلات کے تعین پر فوری غور کی بھی درخواست کی گئی۔
وزیرتعلیم سندھ نے یکساں امتحانی نصاب اور معیاری پیپرز کا فیصلہ خوش آئند قرار دیا ہے، سلیبس اور پیپر معیار جاری نہ ہوئے تو رواں سال عملدرآمد مشکل ہونے کا خدشہ ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


