تازہ ترین

پرویز الٰہی 2 مقدمات میں بری ہونے کے بعد تیسرے میں گرفتار

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف کے...

چوہدری پرویز الہی کرپشن کے دونوں مقدمات سے بری

گوجرانوالہ : پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر اور...

پاکستان کا دوست ملک سے سستی ایل این جی خریدنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے آذربائیجان سے سستی ایل این جی...

ڈاکٹر یاسمین راشد جناح ہاؤس حملہ کیس سے بری

لاہور : انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پی...

طویل کرونا لاک ڈاؤن کے بعد چین میں اسکول دوبارہ کھلنا شروع

بیجنگ : چینی انتظامیہ نے مہینوں کے لاک ڈاؤن کے بعد آج سے دو شہروں میں اسکول دوبارہ کھول دئیے، طالب علموں کو اسکول میں حفاظتی تدابیر پر عمل درآمد کرتے ہوئے آنے کی اجازت ہوگی۔

چین وہ ملک ہے جہاں کرونا وائرس کی موذی وبا نے سب سے پہلے وار کیا تھا جس کے بعد چینی حکام نے ووہان کو مکمل طور پر لاک ڈاؤن کردیا تھا اور ساتھ ہی ساتھ دیگر شہروں میں بھی لاک ڈاؤن کے احکامات جاری کردئیے تھے۔

رپورٹ کے مطابق اب مہینوں کے لاک ڈاؤن کے بعد چینی حکام نے شنگھائی اور بیجنگ میں آج سے اسکول کھولیں ہیں بیجنگ میں ہائی اسکول کے طلبا و یونیورسٹی میں امتحان کی تیاری کےلیے آنے کی اجازت دی گئی ہے جبکہ شنگھائی میں مڈل اور ہائی اسکول کے طلبا کو کلاسوں میں بیٹھنے کی اجازت ہے۔

چینی طالب علم اسکول کے پہلے دن تمام حفاظتی سامان اپنے ساتھ لائے جس میں ماسک، کچرا پھیکنے کا لفافہ اور جراثیم کش شامل تھا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق طالب علموں کو اسکول میں داخلے کے وقت خصوصی ایپ کے ذریعے سبز ہیلتھ کوڈ دکھانا ہوتا ہے جو ان کے وبا سے متاثر ہونے یا نہ ہونے سے متعلق بتاتا ہے۔

مذکورہ شہروں میں واقع کچھ اسکولوں خصوصی کمرے بھی بنائیں ہیں جس میں ان بچوں کو رکھا جاتا ہے جن کا درجہ حرارت بڑھا ہوا ہوتا ہے۔

خیال رہے کہ پورے ملک میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لیے جنوری میں اسکول بند کر دیے گئے تھے جو آہستہ آہستہ کھل رہے ہیں جبکہ ووہان میں 6 مئی تک ہائی اسکول بند رہیں گے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چین میں ویسے تو کرونا پر کافی حد تک قابو پا لیا گیا ہے لیکن شمال مشرقی علاقوں میں کیسز کی دوسری لہر کے بعد سے ایک مرتبہ پھر کرونا کے حوالے سے خدشات میں اضافہ ہو گیا ہے۔

Comments