اسلام آباد : تعلیمی اداروں میں عید کی طویل چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا ، طویل وقفے کے بعد 30 مارچ (پیر) کو دوبارہ کھلیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی محکمہ تعلیم نے اسلام آباد کے تمام اسکولوں اور کالجوں میں موسمِ بہار کی چھٹیوں کا شیڈول جاری کر دیا۔
جس کے تحت طلبہ کو عید الفطر کی تعطیلات کے ساتھ ایک طویل بریک ملے گا۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں 24 مارچ سے 27 مارچ 2026 تک موسمِ بہار کی چھٹیاں ہوں گی۔ تاہم، ان چھٹیوں کو متوقع عید تعطیلات کے ساتھ جوڑ دیا گیا ہے، جو کہ 20 مارچ سے 23 مارچ تک متوقع ہیں۔
سرکاری اسکیموں سے متعلق تمام خبریں
اس ترتیب کے باعث طلبہ کو لگاتار دس روز کی طویل تعطیلات میسر آئیں گی۔
حکام نے تصدیق کی ہے کہ تمام اسکول اور کالج موسمِ بہار اور عید کے اس طویل وقفے کے بعد 30 مارچ (پیر) کو دوبارہ کھلیں گے۔
وفاقی محکمہ تعلیم نے ہدایت کی ہے کہ تمام تعلیمی سرگرمیاں 30 مارچ سے معمول کے مطابق دوبارہ شروع کر دی جائیں گی۔


