ہفتہ, جون 13, 2026
اشتہار

سندھ میں بھی گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان ہو گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (13 مئی 2026): محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ نے صوبے بھر میں موسم گرما کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ کی جانب سے موسم گرما کی دو ماہ کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے اور اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ بھر کے سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات یکم جون 2026 سے شروع ہوں گی اور 31 جولائی 2026 تک جاری رہیں گی۔

صوبے بھر کے تمام تعلیمی ادارے یکم اگست سے دوبارہ کھل جائیں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پنجاب میں موسم گرما کی تین ماہ طویل چھٹیوں کا اعلان کیا گیا تھا، تاہم پرائیویٹ اسکولز نے اتنی طویل چھٹیوں کو مسترد کر دیا ہے۔

+ posts

انور خان اے آر وائی نیوز کراچی کے لیے صحت، تعلیم اور شہری مسائل پر مبنی خبریں دیتے ہیں

اہم ترین

انور خان
انور خان
انور خان اے آر وائی نیوز کراچی کے لیے صحت، تعلیم اور شہری مسائل پر مبنی خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں