پیر, مئی 18, 2026
اشتہار

یکم اپریل سے تعلیمی ادارے ہفتے میں کتنے دن کھلیں گے؟ بڑا اعلان ہوگیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : تعلیمی ادارے کھولنے کے حوالے سے بڑا اعلان کردیا گیا، تعلیمی ادارے ہفتے میں 5 دن کھلا کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے ایندھن کے بحران اور معاشی دباؤ کے باعث بند کیے گئے تمام تعلیمی اداروں کو یکم اپریل سے دوبارہ باقاعدہ کھولنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

سرکاری اسکیموں سے متعلق تمام خبریں

صوبائی وزیرِ تعلیم رانا سکندر حیات نے واضح کیا ہے کہ اب تمام کلاسز فزیکل ہوں گی اور کسی بھی قسم کے آن لائن یا ہائبرڈ سسٹم کی اجازت نہیں ہوگی۔

وزیرِ تعلیم نے کہا کہ تمام اداروں کو ہفتے میں 5 دن باقاعدہ تدریس کا عمل جاری رکھنا ہوگا، 3 یا 4 دن اسکول کھولنے کی کوئی تجویز قبول نہیں کی جائے گی۔

وزیرِ تعلیم نے طلبہ پر زور دیا ہے کہ وہ اب اپنی پڑھائی پر بھرپور توجہ دیں تاکہ چھٹیوں کے دوران ہونے والے تعلیمی حرج کا ازالہ کیا جا سکے

یاد رہے کہ پنجاب حکومت نے 9 مارچ کو صوبے بھر کے اسکول، کالجز اور یونیورسٹیاں بند کرنے کا اعلان کیا تھا:

مشرقِ وسطیٰ کی جنگ اور آبنائے ہرمز کی بندش کے باعث عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، جس کے نتیجے میں پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزیل کی قیمتوں میں 20 فیصد اضافہ کر دیا گیا تھا۔

طلبہ نے 10 مارچ سے 31 مارچ تک تقریباً 20 روز کی تعطیلات گزاریں، جس کے دوران تعلیمی سلسلہ آن لائن جاری رکھا گیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں