تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

اسکولز اور قرنطینہ سے متعلق برطانوی وزیراعظم کا اہم اعلان

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے فروری میں اسکولز کھلنے کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے 10 روزہ ہوٹل قرنطینہ اسکیم متعارف کروانے کا اعلان کر دیا۔

پارلیمنٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے بورس جانسن نے کہا کہ اسکول فروری میں نہیں کھل سکیں گے اور 8 مارچ تک طلبہ اسکول واپس نہیں جا سکیں گے۔

بورس جانسن نے کہا کہ انفیکشن کنٹرول ہوگیا تو مارچ میں مرحلہ وار اسکول کھو لیں گے یہ اسی صورت ہی ممکن ہوگا جب وائرس پر قابو پا لیا گیا ہو۔

برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ آسٹریلوی طرز کا ہوٹل قرنطینہ نظام لانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کورونا سے زیادہ متاثرہ ممالک سے آنے والے افراد کو ہوٹل میں قرنطینہ کیا جائے گا۔

انہوں نے غیرملکیوں کے خلاف کریک ڈاون کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ نئے قرنطینہ نظام کے تحت ریڈ لسٹ میں موجود 22 ممالک سے آنے والے افراد کو 10 روز کے لیے ہوٹل میں آئیسولیٹ کیا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -