بدھ, ستمبر 16, 2026
اشتہار

تمام تعلیمی ادارے 24 اگست تک بند رہیں گے! اعلان ہوگیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : تمام تعلیمی ادارے 24 اگست تک بند رکھنے کا حکم دیتے ہوئے وقت سے پہلے کھولنے پر انتظامیہ کو سخت انتباہ جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق حکومتِ پنجاب نے صوبے بھر کے تمام سرکاری اور نجی اسکولوں کو 24 اگست تک بند رکھنے کی سخت ہدایت جاری کرتے ہوئے اسکول انتظامیہ کو جاری کردہ تاریخ سے پہلے تعلیمی ادارے دوبارہ کھولنے سے خبردار کردیا۔

صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ کوئی بھی سرکاری یا نجی اسکول 24 اگست سے پہلے معمول کی کلاسز شروع نہیں کرسکتا، اسکول انتظامیہ حکومتی ہدایات کی پابندی کرے اور طلبہ کو گرمیوں کی چھٹیوں کا مکمل دورانیہ فراہم کرے۔

رانا سکندر حیات نے بتایا کہ پنجاب حکومت نے تعطیلات کا ایک مکمل ماہ "ریمیڈیل لرننگ کیمپس” کے لیے مختص کیا تھا، تاکہ طلبہ کے تعلیمی نقصان کا ازالہ کیا جا سکے، ان کیمپس کا مقصد نئے تعلیمی سیشن کے آغاز سے قبل طلبہ کی بنیادی صلاحیتوں کو بہتر بنانا اور ان کی کارکردگی کو تقویت دینا ہے۔

Schools- All News and Updates from ARYNews

انہوں نے اسکول مالکان اور انتظامیہ کو حکومتی پالیسی پر مکمل تعاون کی ہدایت کرتے ہوئے خبردار کیا کہ 24 اگست سے قبل اسکول کھولنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

حکومت نے والدین اور طلبہ کو بھی ہدایت کی ہے کہ اسکولوں کے دوبارہ کھلنے سے متعلق صرف پنجاب حکومت کے جاری کردہ سرکاری شیڈول پر اعتماد کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں