The news is by your side.

Advertisement

پاکستان میں سائنس ڈپلومیسی ویب پیج کا آغاز

اسلام آباد: پاکستان میں وزارت خارجہ کے تحت سائنس ڈپلومیسی ویب پیج کا آغاز ہو گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سیکریٹری خارجہ سہیل محمود نے سائنس ڈپلومیسی ویب پیج سے متعلق تقریب کی صدارت کرتے ہوئے ویب پیج کا اجرا کر دیا۔

وزارت خارجہ کے مطابق یہ ویب پیج عالمی سائنس ڈپلومیسی اور عالمی سائنسی تعاون بڑھانے میں مددگار ہوگا، سائنس اور ٹیکنالوجی کے لیے عالمی سطح پر کوششوں کو یک جا کرنے میں بھی یہ ویب پیج معاون ثابت ہوگا۔

ویب پیج سے ایجادات اور پیش رفت دنیا کے سامنے لانے میں مدد ملے گی، مختلف اداروں اور ان کی مصنوعات کا تعارف بھی پیج پر مہیا ہوگا۔

ویب پیج پر بیرون ملک ماہرین اور پاکستانیوں کے لیے پورٹل بھی مختص کی گئی ہے، اس کی مدد سے بیرون ملک مقیم تخلیقی ذہن رکھنے والوں کا ایک محور وجود میں آئے گا۔

واضح رہے کہ وزارت خارجہ نے 2018 میں سائنس ڈپلومیسی کا یہ قدم اٹھایا تھا، وزارت خارجہ میں سائنس ڈپلومیسی ڈویژن میں ایکشن پلان کا بھی اجرا کیاگیا ہے، جس میں پائیدار ترقی کے اہداف کے موضوع پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں