ہفتہ, مارچ 14, 2026
اشتہار

جاسوسی کیلئے روبوٹک ٹڈا تیار

اشتہار

حیرت انگیز

سائنس دانوں نے جاسوسی کیلئے 10 ملی میٹر حجم کا حامل روبوٹک ٹڈا تیار کرلیا، جو مشکل مقامات پر پہنچنے اور نگرانی کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس کی پیٹسبرگ یونیورسٹی کے انجینئرز نے یہ کیڑے نما روبوٹ تیار کیا ہے، جنہیں کیڑے نما روبوٹس بنانے میں کافی مہارت حاصل ہے۔

یہ روبوٹک ٹڈا یونیورسٹی کے طالب علموں نے ماہر اساتذہ کی مدد سے تیار کیا ہے، جس سے متعلق دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ مستقبل میں بہت سارے اہم کاموں کےلیے استعمال کیا جائے گا۔

سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ ان کیڑا نما روبوٹس کو مستقبل میں ماحولیاتی تشخیص کے لیے محدود علاقوں تک رسائی، پانی کے نمونے لینے، یا ساختی تشخیص کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں