تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

سائنسدانوں نے خلا میں کششِ ثقل کی لہروں کا سراغ لگا لیا

نیویارک : سائنسسدانوں نے فزکس اورفلکیا ت کے میدان میں تاریخ ساز کامیابی حاصل کرتے ہوئے خلامیں کشش ثقل کی لہروں کے اخراج کی نشاندہی کرلی ہے، واضح رہے کہ آئن اسٹائن کے عمومی اضافیت کے نظریے میں ان لہروں کی موجودگی کے بارے میں انکشاف کیا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق خلا میں کشش ثقل کی لہروں کی تلاش کے لیے جاری عالمی کوششوں سے منسلک سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ انھوں نے کشش ثقل کو مکمل طور پرسمجھنے کے سلسلے میں ایک چونکا دینے والی دریافت کی ہے۔

ان کے مطابق انہوں نے زمین سے ایک ارب نوری سال سے زیادہ مسافت پرواقع دو بلیک ہولز کے تصادم کی وجہ سے اسپیس ٹائم میں تبدیلی کا مشاہدہ کیا۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ کشش ثقل کی ان لہروں کی پہلی مرتبہ نشاندہی سے علم فلکیات میں ایک نئے دور کا آغاز ہوگا۔

واضح رہے کہ ایک صدی قبل مشہورسائنسدان البرٹ آئن اسٹائن نے ان لہروں کی موجودگی کے بارے میں پیشن گوئی کی تھی، تاہم کئی دہائیوں تک جاری رہنے والی تلاش کے باوجود ایسی لہروں کی نشاندہی نہیں ہوسکی تھی۔

Comments

- Advertisement -