بدھ, جنوری 22, 2025
اشتہار

سائنس دانوں نے اہم تحقیق میں کامیابی حاصل کرلی

اشتہار

حیرت انگیز

برلن: جرمنی کے سائنس دانوں نے انسانی یاداشتوں پر کیے جانے والے تجربات میں کامیابی حاصل کرلی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یورپی ملک جرمنی کے ہیگن یونیورسٹی میں انسانی یاداشتوں کے حوالے سے مشاہدہ کیا گیا جس میں ماہرین کی کوشش تھی کہ غلط یاد داشت کو کس طرح انسانی ذہنوں میں داخل کیا جائے اور پھر اسے نکالا کیسے جائے گا۔ اس مشن میں ماہرین کامیاب ہوگئے۔

جرمن ماہرین انسانی ذہنوں میں غلط معلومات کے دخول اور انخلا میں کامیاب ہوگئے۔

- Advertisement -

آنکھیں بند کرکے یاداشت بہتر بنائیں، ایسی سرگرمی جسے اپنا ضروری ہے، تفصیلات  جان لیں – Gnews

یونیورسٹی کی تحقیقاتی ٹیم نے اپنی ریسرچ میں مطلوبہ نتائج حاصل کرلیے۔ ماہرین کی یہ تحقیق مؤقر انگریزی جریدے پر شایع ہوئی جس میں انسانی نظام عدل(ذہنی) پر یاداشتوں کے اثرات کا جائزہ لیا گیا۔

ماہرین نے تحقیق میں شامل 52 رضاکاروں پر تسلسل کے ساتھ تجربات کیے، انہیں بچپن کی کہانیاں اپنے طور پر تخلیق کرکے سنائی گئیں۔ جبکہ والدین کو بھی خصوصی طور پر تلقین کی گئی کہ وہ انہیں کھیل کھیل میں غلط یادوں کو تقویت بخشیں، اس طرح نفسیاتی تکنیک سے سائنس دان اپنے مقصد میں کامیاب ہوگئے۔

رضاکاروں نے اضافی و خیالی یادوں کو حقیقت سمجھا و جانا اور اس پر یقین بھی کیا۔ ماہرین کا یہی مقصد تھا کہ وہ ان کے ذہنوں میں غلط یاداشتیں پیوست کریں۔

اگلا مقصد ماہرین کا مذکورہ خیالات کا دوبارہ انخلا تھا اور ایک سال بعد اس میں بھی کامیابی مل گئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں