بدھ, فروری 18, 2026
اشتہار

پاکستان کے سب سے زیادہ بلندی پر واقع شمشال گاؤں میں مواصلاتی انقلاب آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

گلگت بلتستان : پاکستان کے سب سے زیادہ بلندی پر واقع شمشال گاؤں میں مواصلاتی انقلاب آگیا، شمشال گاؤں کو فور جی سروسز کے ذریعے دنیا سے جوڑ دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان کے دور دراز علاقوں میں شہری سہولتوں کی فراہمی کے اقدامات جاری ہے ، پاکستان کے سب سے زیادہ بلندی پر واقع شمشال گاؤں میں مواصلاتی انقلاب آگیا۔

ایس سی او نے شمشال گاؤں کو فور جی سروسز کے ذریعے دنیا سے جوڑ دیا ، شاہراہ قراقرم سے 55 کلومیٹر دور شمشال گاؤں گیارہ ہزار فٹ کی بلندی پر واقع ہے۔

گاؤں کے مکین مواصلاتی رابطے و طبی سہولتوں کے لیے 5 گھنٹے کاسفرکرکے ہنزہ جاتے تھے ، فور جی کی مدد سے دور دراز گاؤں کے طلبا انٹرنیٹ ایجوکیشن سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

ایس سی او نے فور جی کے ذریعے آسان شفا ٹیلی میڈیسن کی بڑی سہولت بھی فراہم کر دی ، ٹیلی میڈیسن سے شمشال گاؤں کے باسیوں کی پاکستان کے 6 ہزار ڈاکٹروں تک رسائی ممکن ہو گئی ، اب مقامی آبادی ماہر ڈاکٹروں سے فوری طبی مشورے گھر بیٹھے حاصل کر سکے گی۔

شمشال گاؤں کے عوام نے زندگی آرام دہ بنانے کی کوششوں پر ایس سی او کی تعریف کی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں