راولپنڈی : شنگھائی تعاون تنظیم ( ایس سی او) کانفرنس باعث نور خان ایئربیس کے اطراف کے علاقوں میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم ( ایس سی او) سربراہ اجلاس کے پیش نظر نور خان ایئربیس کے اطراف پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی۔
نور خان ایئربیس کے اطراف کے علاقوں میں 3500 سے زائد پولیس اہلکار تعینات کیے گئے، مری روڈ اور اس کے اطراف پولیس کا گشت جاری ہے۔
پولیس کا کہنا تھا کہ ڈبل روڈ، سکستھ روڈ، سیونتھ روڈ سے ملحقہ ہاسٹل 3 دن کیلئے خالی کرا دیے گئے، 3 دن تک کاروباری مراکز، دکانیں اور ہاسٹل بند رہیں گے۔
خیال رہے پاکستان 15 سے 16 اکتوبر اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان حکومت کے 23ویں اجلاس کی میزبانی کرے گا۔
سربراہان حکومت کے موجودہ چئیرمین کی حیثیت سے وزیراعظم شہباز شریف اجلاس کی صدارت کریں گے جبکہ رکن ممالک کی نمائندگی چین روس بیلاروس، قازقستان، کرغزستان، تاجکستان اور ازبکستان کے وزرائے اعظم کریں گے۔
ایران کے پہلے نائب صدر اور بھارت کے وزیر خارجہ اپنے ممالک کی نمائندگی کریں گے، منگولیا کے وزیراعظم اور ترکمانستان کے وزیر خارجہ بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے مزید بتایا کہ وزیراعظم دورے پر آئے وفود کے سربراہان سے اہم دو طرفہ ملاقاتیں کریں گے جبکہ اجلاس میں معیشت تجارت ماحولیات سمیت ثقافتی و سماجی روابط پر تبادلہ خیال کیا جائے۔