تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

شنگھائی تعاون تنظیم، صدرممنون کا اردومیں خطاب

دوشنبے :صدرِپاکستان ممنون حسین نے شنگھائی تعاون تنظیم سے اردو میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری خطے کا مستقبل تبدیل کردے گی۔

تفصیلات کےمطابق تاجکستان میں شنگھائی تعاون کی تنظیم سے خطاب کے دوران صدر ممنون کا کہنا تھا کہ پاکستان نےخطے میں امن امان، سلامتی اور استحکام کو یقینی بنانے کے لیے بے شمارقربانیاں دی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج نے آپریشن ضربِ عضب کے نتیجے میں دہشت گردوں کی کمر توڑدی ہے اوران کا بنیادی ڈھانچہ تباہ کردیا ہے۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ خوشی ہے کہ پاکستان ترقی کی منزلیں طے کرنے والی تنظیم کا حصہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری نہ صرف دونوں ممالک بلکہ پورے خطے میں انقلابی تبدیلیاں لائے گی اور اس کے مکمل ہونے سے خوشحالی کا نیا آغاز ہوگا۔

صدر ممنون حسین نے پہلی بار کسی بین الاقوامی فورم پر پاکستان کی قومی زبان ’’اردو‘‘ میں خطاب کیا ہے۔

صدرممنون نے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کی ذیلی ملاقاتوں میں چین کے صدر لی ژن پنگ سے بھی ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان جاری مثالی تعاون پر بات کی گئی۔

Comments

- Advertisement -