اتوار, فروری 16, 2025
اشتہار

روس میں کثیرالملکی فوجی مشقیں ‘امن مشن 2021’ اختتام پذیر

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : شنگھائی تعاون تنظیم کے پلیٹ فارم سے کثیرالملکی فوجی مشقیں ‘امن مشن 2021’ اختتام پذیر ہوگئیں، فوجی مشقیں روس کےاورنبرگ ریجن میں ڈونگزٹریننگ ایریامیں کی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے پلیٹ فارم سے کثیرالملکی فوجی مشقیں امن مشن 2021 اختتام پذیر ہوگئیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ فوجی مشقیں روس کےاورنبرگ ریجن میں ڈونگزٹریننگ ایریامیں کی گئیں، روسی سینٹرل ملٹری ڈسٹرکٹ کمانڈرکرنل جنرل الگزینڈرلاتن مہمان خصوصی تھے۔

تمام رکن ممالک کے دستوں نے تربیتی فوجی مشقوں میں حصہ لیا، مشقوں میں شریک فوجی دستوں نےایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کیا۔

یاد رہے اس سے قبل آذربائیجان میں کثیرالملکی فوجی مشقیں ہوئیں تھیں ، 3بھائیوں کےعنوان سےمشقوں میں ‏پاکستان، ترکی، آذربائیجان نے شرکت کی تھی۔

مشقوں میں انسداددہشتگردی، خطرات، ہائبرڈ صورتحال کی ڈرلز کی گئیں۔ 2ہفتےجاری رہنےوالی مشقوں میں ‏کمبائنڈ آپریشنز کیے گئے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں