ہفتہ, فروری 7, 2026
اشتہار

مصر میں شدید بارشوں کے بعد بچھوؤں کا سیلاب

اشتہار

حیرت انگیز

مصر میں شدید بارشوں کے بعد رہائشی علاقوں میں سیکڑوں کی تعداد میں بچھو ابل پڑے، زہریلے کیڑے کے ڈسنے سے پانچ سو سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مصر میں بہنے والے دریائے نیل کے اطراف میں آباد رہائشی علاقوں میں شدید بارشوں نے نظام زندگی درہم برہم کردیا، طوفانی بارشوں کے بعد سیلابی ریلے نے ہر طرف تباہی پھیلا دی جب کہ سیلابی پانی کے ساتھ بچھو بھی آبادی میں امڈ آئے۔

رہائشی علاقوں میں بچھوؤں کی بہتات سے شہری شدید خوفزدہ ہیں کیوں کہ اب تک پانچ سو زائد شہریوں کو بچھو ڈس چکے ہیں۔

بچھوؤں کے ڈسنے کی اطلاعات موصول ہوتے ہی اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی جب کہ طبی مراکز میں بچھو کے زہر کا اینٹی وینم بھی بڑی تعداد میں پہنچا دیا گیا ہے۔

آبادی میں بچھوؤں کی بہتات کے باعث شہری انتظامیہ نے شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت جاری کی ہیں۔

خیال رہے کہمصر میں موٹی دم والا بچھو عام پایا جاتا ہے جس کا زہر انتہائی خطرناک ہوتا ہے، بچھو کے ڈسنے سے جسم میں شدید جلن، درد، چکر اور سانس لینے میں تکلیف جیسی علامات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور بروقت طبی امداد نہ ملنے پر موت واقع بھی ہوسکتی ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں