ہفتہ, ستمبر 21, 2024
اشتہار

برطانوی نوجوان نایاب بیماری میں مبتلا، دنیا میں صرف12 افراد اس مرض کا شکار ہیں

اشتہار

حیرت انگیز

برطانیہ کا 18 سالہ شہری ڈیلن لومبارڈ انتہائی نایاب بیماری میں مبتلا ہوگیا جس کے باعث روز بروز نوجوان کا وزن تیزی کم ہوتا جارہا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 18 سالہ نوجوان ایسے کم یاب مرض میں مبتلا ہے جو پوری دنیا میں صرف 12 افراد کو لاحق ہے، اس مرض میں مبتلا ہونے والا انسان ٹائپ ٹو ذیابطیس کا شکار ہوسکتا ہے یا اس کی ہڈیاں ایک دوسرے سے جڑسکتی ہے۔

اوپر بیان کردہ مسائل کی وجوہات چربی والے خلیات کا نا بننا ہوتا ہے اور چربی نا بننے کی وجہ پی او ایل ڈی ون جین کی خرابی ہے جس سے ڈی این اے ریپلیکشن کرنے والے خامرے میں بھی خرابی پیدا ہوجاتی ہے۔

- Advertisement -

ان خرابیوں کی وجہ سے جبڑا چھوٹا رہ جاتا ہے، ہڈیاں جڑنے لگتی ہیں، ناک کان، سر سکڑنے لگتے ہیں اور جلد کی لچک ختم ہونے لگتی ہے جب کہ وزن بھی بڑھنا بند ہوجاتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں