اسلام آباد (9 جولائی 2026): سپریم کورٹ آف پاکستان نے اپنے ’لاء کلرک شپ پروگرام‘ کے حصے کے طور پر 1 سال کی مدت کیلیے لاء کلرکس کی 18 اسامیوں کا اعلان کر دیا۔
سرکاری خبر رساں ادارے اے پی پی کی رپورٹ کے مطابق ملازمت کا آغاز اگست، نومبر، دسمبر 2026 اور فروری 2027 کے مہینوں میں ہوگا۔
اہلیت اور شرائط:
لاء کلرک شپ کا درخواست فارم، مطلوبہ تعلیمی قابلیت اور دیگر شرائط و ضوابط اشتہار کے ساتھ ساتھ سپریم کورٹ کی ویب سائٹ www.supremecourt.gov.pk پر دستیاب فارم میں درج ہیں۔
طریقہ کار:
خواہشمند امیدوار اشتہار کا بغور مطالعہ کرنے کے بعد درخواست دے سکتے ہیں۔
آخری تاریخ:
درخواستیں جمع کروانے کی آخری تاریخ 23 جولائی 2026 ہے۔


