ہالی ووڈ بلاک بسٹر ہارر سیریز ’اسکریم کی ساتویں فلم کا فائنل ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔
’ماضی کی خوفناک یادیں لوٹ آئیں!‘ ہالی ووڈ فلم ’اسکریم سیون‘ کے فائنل ٹریلر میں دکھایا گیا ہے کہ نقاب پوش سیریل کلر پھر خون کی ہولی کھیلنے آگیا ہے۔
ڈراؤنے سلسلے کا اختتام کیسے ہوگا؟ دہشت گرد سے بھرپور مناظر جمعے سے پردے پر ہلچل مچائیں گے۔
کیون ولیم سن نے اس سے قبل اسکریم اسکریم 2 اور اسکریم 4 کی کہانی لکھی، اس کے بعد اسکریم 2022 اور اسکریم 7 کی ہدایت کاری کے فرائض انجام دیے ہیں۔
فلم کی کاسٹ میں اینا کیمپ، جوئیل مائیکل۔ میکینا گریس، مائیکل رینڈولف، جمی تیترو ودیگر شامل ہیں۔
اسکریم 7 کو ولیم شیراک، جیمز ویندربلٹ اور پال نینستین نے پروڈیوس کیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


