اسکرپٹ لکھنے والے نوازشریف کا سیاسی قتل چاہتے ہیں، طلال چوہدری Nawaz
The news is by your side.

Advertisement

اسکرپٹ لکھنے والے نوازشریف کا سیاسی قتل چاہتے ہیں، طلال چوہدری

کراچی: مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ اسکرپٹ لکھنے والے نوازشریف کا سیاسی قتل چاہتے ہیں، حسین نواز کی تصویر لیک کرنے والے کے خلاف مقدمہ درج کروانا ہمارا آئینی حق ہے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنما نے کہا کہ اسکرپٹ لکھنے والے خدا کا خوف کریں اور  اپنا کام کریں، جے آئی ٹی کے خلاف اپنا قانونی حق رکھتے ہیں اور یاد رکھیں کہ تصویر لیک کرنے والے کے خلاف سائبر مقدمہ درج کروانا بھی ہمارا حق ہے۔

انہوں نے کہا کہ زرداری صاحب کہتے ہیں شیر بنیں تو وہ سُن لیں ہم کام کے شیر ہیں، نوازشریف کا سیاسی قتل کر کے عمران خان وزیر اعظم اور آصف زرداری صدر بننا چاہتے ہیں۔

طلال چوہدری نے کہا کہ کٹھ پتلیوں کا تماشہ جاری ہے، نوازشریف جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہ ہوتے تو جے آئی ٹی کی سازش سامنے نہ آتی، سپریم کورٹ کتنی آزاد ہے اس بات کا فیصلہ پاناما کیس کے بعد ہوجائے گا۔

لیگی رہنما نے کہا کہ امپائر مزید کوئی غلطی نہ کرے، امپائر کے اشارے پر پہلے دھرنا اور پھر دھرنا ٹو دیا گیا تاہم اب پاناما کو بنیاد بنا کر دھرنا تھری کی تیاری کی جارہی ہے، عوام جانتے ہیں یہ سارے کھیل کہاں سے کھیلے جارہے ہیں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں