ہفتہ, جنوری 25, 2025
اشتہار

موسم کے حوالے سے سندھ ڈیزازسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی بڑی پیش گوئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: غیر متوقع بارشوں اور تیز آندھی کے امکان کے پیش نظر سندھ ڈیزازسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے خبردار کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ڈیزا زسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس سے اڑتالیس گھنٹوں کے درمیان کراچی، حیدرآباد، لاڑکانہ، سکھر ڈویژن سمیت شہید بےنظیرآباد اور میرپور خاص ڈویژن میں بارش اور تیز آندھی کا امکان ہیں۔

اس کے علاوہ ٹنڈو محمد خان اور دادو میں بھی بارش اور تیز آندھی کا امکان ہے۔

- Advertisement -

سندھ ڈیزازسٹر مینجمنٹ نے متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو مراسلے کے زریعے ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے، مراسلے میں کہا گیا ہے کہ بروقت اقدامات کیےجائیں تاکہ جانی نقصان سےبچاجاسکے۔

سندھ ڈیزازسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے دئیے گئے مراسلے پر متعلقہ اضلاع کے حکام نے انتظامات کو حتمی شکل دینا شروع کردی ہے۔

اہم ترین

مزید خبریں